4 اپریل 2016 - 17:38
ایران اور آسٹریا کے درمیان ۲ ارب یورو کی مالیت کے معاہدوں پر دستخط

اسلامی جمہوریہ ایران اور آسٹریا کے نجی شعبوں نے زراعت اور ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کے حوالے سے 2 ارب یورو کی مالیت کے سات معاہدوں پر دستخط کئے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور آسٹریا کے نجی شعبوں نے زراعت اور ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کے حوالے سے 2 ارب یورو کی مالیت کے سات معاہدوں پر دستخط کئے.

تہران چیمبر آف کامرس انڈسٹریز، کان کنی اور زراعت کے ایک عہدیدار حمید رضا صالحی نے کہا کہ ان معاہدوں کے تحت دونوں ممالک ریلوے نقل و حمل، آٹو اسپیئر پارٹس مینوفیکچرنگ، زرعی مصنوعات کے شعبوں میں تعاون کریں گے.

اسلامی جمہوریہ ایران سے آسٹریا میں حلال گوشت کی برآمد اور ایران میں ہسپتال کا قیام بھی ان معاہدوں میں شامل ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی نجی شعبے کے 110 رکنی وفد کے حالیہ دورہ آسٹریا کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے.

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور آسٹریا کے بینکنگ حکام نے بینکاری اور انشورنس شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲